گرمی کے موسم میں نہ صرف کھانے پینے کا خیال رکھنا چاہیے، بلکہ کپڑوں پر بھی خاص توجہ دینی چاہیے، کیوں کہ اس موسم میں جتنا آرام دہ کپڑے پہنیں گی، اتنا اچھا محسوس ہوگا۔ موسم کے حساب سے کپڑوں کا انتخاب ہونا چاہیے۔ سب سے زیادہ مسئلہ گرمی میں ہوتا ہے، کیوں کہ اس موسم میں غلط کپڑوں کا انتخاب کرنے سے نہ صرف بیماری ہوسکتی ہے بلکہ اس کا اثر جلد پر بھی پڑتا ہے، اس لیے گرمی کے موسم میں کپڑوں کا انتخاب کرتے وقت خیال رکھیں:
ہیوی فیبرک سے پرہیز
اس موسم میں ہلکے سوتی کپڑے پہننا زیادہ اچھا سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ اس سے نہ صرف آپ سکون محسوس کرتی ہیں، بلکہ جلد سے متعلق مسائل سے بھی بچ سکتی ہیں۔ ایسے میں سلک، ساٹن، سنتھیٹک، نائیلان یا ویلویٹ جیسے کپڑوں سے بچ کر رہیں۔
بلیک رنگ کے کپڑے نہ پہنیں
گرمی میں کالے رنگ کے کپڑے نہیں پہننے چاہئیں، کیوں کہ اس میں سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں کا راست اثر ہوتا ہے، جس سے زیادہ گرمی لگتی ہے۔ اس موسم میں کپڑے ہلکے رنگوں کے ہونے چاہئیں جو آنکھوں کو ٹھنڈک دیں۔ خاص کر کاٹن، شفان، لینن، ہینڈلوم اور کھادی سے بنے کپڑے ہی پہنیں۔اس طرح کے کپڑے آسانی سے پسینہ جذب کرلیتے ہیں۔
کام والے کپڑے نہ پہنیں
اس موسم میں کڑھائی یا کاموالے کپڑے پہننے سے بچنا چاہیے کیوں کہ اس سے جسم کے چھلنے کا خطرہ رہتا ہے اور تو اور پسینہ کے سبب ایسے کپڑوں میں چبھن ہوتی ہے جو جسم میں لال نشان چھوڑ جاتے ہیں۔
فٹنگ والے کپڑے نہ پہنیں:
گرمی کے کپڑوں کے لیے فٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے کیوں کہ ان دنوں آپ جتنے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں گی، اتنا ہی آرام آپ کو محسوس ہوگا، کیوں کہ فٹنگ والے کپڑے پہننے سے زیادہ پسینہ آتا ہے۔
کٹ سلیو پہننے سے بچیں:
بھلے ہی لوگ کٹ سلیو کا استعمال موسم گرما میں زیادہ کرتے ہوں، لیکن دھوپ میں ہاتھوں کے کھلے ہونے سے ٹیننگ کا مسئلہ ہونے لگتا ہے۔ اس لیے دھوپ میں نکلتے وقت اپنے کھلے اعضا پر سن لوشن لگانا اور اپنے ہاتھوں کو کور کرنا نہ بھولیں۔
لائٹ کلر کے کپڑوں کا انتخاب:
گرمیوں کے موسم میں ہمیشہ لائٹ کلر کے کپڑے منتخب کرنا بہتر ہوتا ہے۔ ڈارک کلر کے کپڑے دھوپ کو زیادہ کھینچتے ہیں اس لیے ان میں پسینہ بھی بہت زیادہ آتا ہے۔ ڈارک کپڑوں میں اکثر پسینوں کے سوکھنے کے سبب سفید لائنیں بھی نظر آنے لگتی ہیں جو بہت خراب دکھتی ہیں۔ اس لیے اس موسم میں ہمیشہ ہلکے رنگ کے کپڑے ہی پہنیں۔
گرمی میں لباس ایسا جو آنکھوں کو ٹھنڈک دے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS