مہاراشٹر حکومت کی تشکیل ایک معمہ بن چکی ہے۔ اب تک طے نہیں ہوسکا ہے کہ حکومت کون بنا رہا ہے۔ شیوسینا اپنا وزیراعلیٰ چاہتی ہے، اس لیے بی جے پی کے ساتھ اس کا اتحاد نہیں چل پارہا ہے۔
سنیچر کے روز اسمبلی کی مدت کاری بھی ختم ہورہی ہے، لیکن ابتک حکومت نہیں بن سکی ہے۔
شیو سینا نے اپنے اراکین اسمبلی کو رنگ شاردا ہوٹل میں محفوظ کردیا ہے۔ تاکہ شیوسینا کے اراکین اسمبلی سے کسی کی ملاقات نہ ہو۔ اور خرید وفروخت سے بچے رہیں۔
کانگریس اور این سی پی نے بی جے پی پر اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کا الزام لگایا ہے۔ جس پر بی جے پی لیڈر سدھیر منگنٹیواڑ نے کہاہے کہ کانگریس این سی پی الزام کو ثابت کرے اور نہیں تو مہاراشٹر کے عوام سے معافی مانگے۔
ذرائع کے حوالے سے یہ بھی خبر آنے لگی ہے کہ بی جے پی کے ساتھ بات نہیں بنتی ہے تو شیوسینا اتحاد توڑ سکتی ہے۔
دوسری جانب بی جے پی کے سینئر لیڈر نتن گڈکری حکومت سازی کے حوالے سے کہہ رہے ہیں کہ ڈھائی ڈھائی سال حکومت کا کوئی وعدہ نہیں تھا۔ جب کہ شیوسینا ڈھائی ڈھائی سال کے فامولے پر برقرار ہے۔
مہاراشٹر میں سیاسی ڈراما شباب پر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS