خرطوم :سوڈان میں کووڈ ۔19 کے 134 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس انفیکشن سے 6 مزید اموات ہوئی ہیں جس سے ملک میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1660 ہوگئی جبکہ 80 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ افسران نے ایک بیان میں بتایا کہ 12 سے زائد مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد پورے ملک میں بازیاب افراد کی تعداد 173 تک پہنچ گئی ہے۔ سوڈان کے وبائی سائنسداں اور کمیونٹی ماہرطب حمزہ عبداللہ نے اس بیماری کےحقیقی مرکز کا پتہ لگانے کے لئے ایک وبائی سائنسی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خرطوم ریاست اب تک کا سب سے بڑا مرکز ہے لیکن یہاں مکمل کرفیو کی واضح خلاف ورزی ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ سوڈانی حکومت نےریاست خرطوم میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نومئی سے 10 دن کے لئے مکمل کرفیو میں توسیع کردی ہے۔
سوڈان میں کورونا کے 134 نئے کیسز سامنے آئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS