دانش رحمٰن
سپریم کورٹ نے یوکرین سے واپس لوٹے میڈیکل طلبا کا دوسرے ملکوں میں ایڈمیشن آسان کرنے کے لے حکومت کو ایک پورٹل بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ اب اس معاملے کی اگلی سنوائی 23 ستمبر کوہوگی۔ اس سے پہلے سینٹرل حکومت نے معاملے پر جواب داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانون کے مطابق ان طلبا کو
ہندوستان کے میڈیکل کالج میں داخلہ دے پانا مشکل ہی نہیں ممکن بھی نہیں ہے۔ یہ طلبا یوکرین کے اپنے کالج سے پرمیشن لے کر دوسرے ملک میں ڈگری پوری کرستکے ہیں۔آپ کو بتادیں کے 7ستمبر کو نیشنل میڈیکل کمیشن (NMC)نے یوکرین سے لوٹے طلبا کے ایڈمیشن کو لے کر حکم جاری کیا تھا۔ این ایم سی نے یوکرین کے ذریعہ پیش کئے گئے ایکیڈم موبیلیٹی پروگرام کو تسلیم کرنے کے لئے اجازت دے دی تھی۔ حالانکہ ان طلبا کو یوکرین کی یونیورسٹی سے ہی ڈگری دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی این ایم سی نے ان طلبا کو دنیا کی کسی بھی یونیورسٹی سے تعلیم پوری کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
ساتھ ہی روس لی کئی یونیورسٹیز بھی ہندوستانی طلبا کو ان کی میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے لئے مدد دینے کے لئے آگے آئی ہے۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ
میں سنوائی کے دوران ہندوستان کی حکومت نے کہا تھاکہ یوکرین کے ان ہندوستانی طلبا کے معاملہ پر غور کیا جارہاہے۔ یوکرین میں تقریبا 20ہزار ہندوستانی طلبا تعلیم حاصل کررہےہیں۔
دراصل فروری میں روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا۔ اس حملہ کے بعد ہندوستان کے علاوہ کئی دوسرے ممالک کے طلبااپنے اپنے ملک واپس آگے تھے۔ ایسے
میں یوکرین سے لوٹے طلبا اب اپنے ملک کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ دیے جانے کی مانگ کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے آج اس معاملے پر سنوائی کی۔ معاملے کو
لے کر سینٹرل حکومت کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ان طلبا کو داخلہ دے پانا ممکن نہیں ہے۔ طلبا کو لے کر کہا جارہا ہے کہ انہیں ایسے بندوبست کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے کالج سے اجازت لے کر وہ کسی اور ملک میں اپنی تعلیم مکمل کرسکتے ہیں اور ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ اس کے علاوہ ہندوستان میں میڈیکل کالج میں ٹانسفر سے متعلق کوئی اور چھوٹ ہندوستانی میڈیکل کونسل ایکٹ 1956اور نیشنل میڈیکل کمیشن
ایکٹ 2019کے دائرے کار سے باہر ہے۔ اس طرح ٹانسفر کی اجازت دینے سے ہندوستان میں میڈیکل کی تعلیم کے اسٹینڈر پر خراب اثر پڑے گا۔ حلف نامے میں
وزارت صحت نے کہاکہ انہیں نیشنل میڈیکل کمیشن کے مشورے سے اس معاملے کی اچھی طرح سے تحقیق کی ہے۔ جو میڈیکل ایجوکیشن کے لئے ملک کی سپریم
ریگولیٹری ادارہ ہے۔
یوکرین سے لوٹے میڈیکل طلبا کے ایڈمیشن پر بڑا اپ ڈیٹ، سپریم کورٹ نے حکومت کو دیا یہ مشورہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS