طلبایونیورسٹی سے کرسکیں گے بیک وقت 2ڈگری کورسیز : یو جی سی چیئر مین

0

نئی دہلی ( پی ٹی آئی ) یو جی سی یعنی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ےو جی سی طلبا کو فزےکل موڈ میں بیک وقت دو کل وقتی ڈگری کورسےز کرنے
کی اجازت دے گا۔ یو جی سی کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نے منگل کو اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبا اب ایک ہی یونیورسٹی یا مختلف یونیورسٹیوں سے بیک
وقت2کل وقتی ڈگری پروگرامز کر سکیں گے۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) جلد ہی اس سلسلے میں تفصیلی رہنما خطوط جاری کرے گا۔ اس کی اجازت دینے کے
لیے، یو جی سی نئے رہنما خطوط لے کر آرہا ہے جس کے لیے امیدوار کو 2ڈگری پروگراموں کو ایک ساتھ فزیکل موڈ میں کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ ڈگری ایک یا
مختلف یونیورسٹیوں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS