نئی دہلی: جموں و کشمیر کے کارگل میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور ساتھ ہی لداخ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
تاہم ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور افراتفری مچ گئی۔
اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ میں آج رات 09.35 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں مٹی کے تودے گرنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے
نیشنل سیسمولوجی سنٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔ یہ زلزلہ کارگل کے شمال مغربی علاقے میں 148 کلومیٹر دور آیا۔ زلزلے کا مرکز زمین میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔