نئی دہلی (ایجنسی):بدھ کی رات 1بج کر 57 منٹ میں ہندوستان، چین اور نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت 6.3 تک درج کی گئی۔ہندوستان میں دہلی، یوپی، بہار، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز نیپال تھا۔ ایسے میں نیپال سے ہی سب سے زیادہ تباہی کی خبریں مل رہی ہیں۔ دوتی میں مکان گرنے سے 6 افراد کی موت ہو گئی۔ اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں بدھ کی صبح 6 بج کر 27 منٹ پر دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS