ویلنگٹن: (یو این آئی) نیوزی لینڈ میں عالمی وبا منکی پاکس وائرس سے نمٹنے کے لیے دوا’ٹیکوائریمیٹ‘تیار کی جاچکی ہے، توقع ہے کہ اسے ستمبر کے آخر سے مفت تقسیم کیا جائے گا۔وزیر صحت عائشہ ورال نے جمعہ کو بتایا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت منکی پاکس کی دواٹیکوائریمیٹ کےلئے سب سے پہلے اس وائرس میں مبتلا مریضوں کو ترجیح دے گی اور وہ اس دوا کے ذریعے اس انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں بھی کامیاب رہے گی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں اب تک منکی پاکس کا کوئی ایکٹیو کیس نہیں ملا ہے لیکن ہمیں اس مہلک بیماری سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ یہ کورونا وائرس یا چیچک کی طرح کوئی متعدی بیماری نہیں ہے‘‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS