دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ گھروں اور دفتروں سے باہر نکلے

0

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی اور اس سے متصل نوئیڈا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث زمین کافی دیر تک لرزتی رہی جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر کھلی جگہ پر آگئے۔ زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ اتراکھنڈ کے کھتیما میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز نیپال میں بتایا جاتا ہے۔ نیشنل سیسمولوجی سنٹر کے مطابق دوپہر 2.25 بجے وہاں 4.6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

ایک طرف خاتون پہلوانوں کا جنسی حراسانی کا الزام اور دوسری طرف طلبہ و طالبات کو تہنیت پیش کر رہے ہیں برج بھوشن
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS