نئی دہلی: (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ملک کی 21 ویں صدی کی ضرورتوں کو پورا کرنے والی ہے ۔
مودی نے 75ویں یوم آزادی پر لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا،‘قومی نئی تعلیمی پالیسی سے اب ہمارے بچے نہ ہی ہنر کے سبب رکیں گے اور نہ ہی زبان کی قیود میں بندھیں گے ۔ بد قسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں زبان کی بابت تقسیم پیدا ہو گئی ہے ۔ زبان کی وجہ سے ہم نے ملک کے بہت بڑے ہنرکو قفس میں قید کر دیا ہے ۔ مادری زبان میں پڑھے ہوئے لوگ آگے آئیں گے تو ان کی خود اعتمادی بڑھے گی’۔
انہوں نے کہا کہ جب غریب کی بیٹی مادی زبان میں پڑھ کر آگے بڑھیں گی تو ان کی صلاحیت کے ساتھ انصاف ہوگا۔ نئی تعلیمی پالیسی میں غریبی کے خلاف لڑائی کا ذریعہ زبان ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی کے خلاف لڑائی کے ہتھیار کے طور پرکام آنے والی ہے۔ غریبی کے خلاف جنگ جیتنے کا ذریعہ بھی مادری زبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں زبان رکاوٹ نہیں ہے جس کا نتیجہ سامنے ہے،اب نوجوان کھیل بھی رہے ہیں اور کِھل بھی رہے ہیں۔ اب اسی طرح زندگی کے دیگر میدانوں میں بھی ہوگا۔