پارلر کے بجائے گھر میں ہی کریں اپنے بال سیدھے جس سے بال بڑھیں گے زیادہ ،جھڑیں گے کم

0

ہمارے یہاں خواتین کو اپنے بالوں پر نت نئے تجربات کرنے کا بہت شوق ہے، اگر ان کے بال سیدھے ہیں تو کرل یعنی گھنگرالے کرنے ہونگے اور اگر کرل یا باؤنسی ہیئر ہیں تو انھیں سیدھے کرنے ہونگے۔ اور اس کے لیئے خواتین پارلر جا کے مہنگے ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں جن میں بہت سا کیمیکل ہوتا ہے، جو ان کے بالوں کو کچھ عرصے کیلئے سیدھا تو کردیتا ہے لیکن بعد میں یہ بال کو خراب کرنے اور ان کے جھڑنے کا سبب بنتا ہے۔اسی لیئے بہت سی خواتین یہ ٹریٹمنٹ کروانے سے کتراتی ہیں۔ تو آیئے اپنی انہی بہنوں کے ساتھ ہم شیئر کرتے ہیں گھر بیٹھے بالوں کو سیدھا اور خوبصورت بنانے کا ایسا طریقہ جو بالوں کی نشونما کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں چمک بھی پیدا کرئے۔
ہیئر ماسک بنانے کا طریقہ:یہ ریمیڈی بنانے کیلئے آپ کو چاہیئے پریشر کُکر تا کہ یہ جلدی تیار ہوجائے۔ سب سے پہلے دو بڑے چمچ چاول (اچھے سے دھو کر) اور ایک چقندر کاٹ کر کُکر میں ڈال دیں۔ اب اس میں کافی پاؤڈر ڈال کر ایک سے دیڑھ گلاس پانی شامل کریں اور 2 سیٹی پر کُکر کو چڑھا دیں۔ جب یہ پک جائے تو نکال کر گرینڈ کر لیں اور پیسٹ بنا کر کانچ کی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں۔
لگانے کا طریقہ: جب بھی لگانا ہو تو، بالوں کو نیچے کی طرف جھکا کر انھیں ہلکا گیلا کر لیں۔ پھر اس ماسک کو پہلے جڑوں پر لگا کے مساج کرتے ہوئے نیچے کی جانب پورے بالوں پر اچھے سے لگا لیں۔ اب بالوں کو باندھ کر شاور کیپ پہن لیں اور اسے 45 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ بالوں کو ہلکے شیمپو کے ساتھ دھو لیں، پہلے استعمال سے ہی آپ کو بالوں میں فرق نظر آئے گا۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS