ممبئی ( یو این آئی ) : عالمی سطح پرموصول منفی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلوسطح پرہیلتھ کیئر، آئی ٹی ، ٹیک، فنانس، انرجی اوربیسک مٹیریل جیسے گروپوں میں ہوئی فروخت کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی پر بریک لگ گیا اور اس دوران سینسیکس اور نفٹی میں 0.20 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ۔ بی ایس ای کا30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 115.48 پوائنٹس گر کر 58568.50 اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 33.50 فیصد گر کر 17464.75 پوائنٹس پررہا ۔ بی ایس ای میں بڑی کمپنیوں میں جہاں فروخت ہوئی ، وہیں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خرید کا زور رہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.29 فیصد بڑھ کر24107.97 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.31 فیصد بڑھ کر 28215.65 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای میں کل 3507 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جس میں سے 1896 میں کمی اور 1500 کی میں اضافہ جبکہ 111 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ بی ایس ای میں شامل گروپس میں بڑے گروپ سبز رنگ میں رہے جس میں ٹیلی کام 1.90 فیصد، ایف ایم سی جی 1.12 فیصد اور پاور 0.88 فیصد شامل ہیں ۔ گراوٹ میں رہنے والے ہیلتھ کیئر0.98 فیصد، آئی ٹی 0.33 فیصد، دھاتیں0.43 فیصد، ٹیک0.18 فیصد، انرجی 0.09 فیصد، بیسک مٹیرئل0.06 فیصد اورفنانس0.01 فیصد شامل ہیں ۔ عالمی سطح پر تقریباً تمام بڑے انڈیکس گراوٹ میں رہے ۔ اس میں ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ1.06 فیصد، جاپان کا نکی 0.73 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.35 فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.44 فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای کا0.23 فیصد شامل ہے ۔
اسٹاک مارکیٹ کی تیزی پرلگا بریک ،سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS