اسٹاک مارکیٹ میں زلزلہ، سرمایہ کاروں کے 6.19 لاکھ کروڑ ڈوب گئے

0

ممبئی (یو این آئی) : عالمی بینک کی جانب سے پوری دنیا میں دوبارہ کساد بازاری کے انتباہ کے بعد عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا اثر آج مقامی بازاروں پر نظر آیا، جہاں اسٹاک میں چوطرفہ فروخت سے مارکیٹ میں بھونچال آگیا اور سینسیکس تقریباً 1100 پوائنٹس اور نفٹی تقریباً 350 پوائنٹس گرگیا۔بی ایس ای کا30شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 1093.22 پوائنٹس گر کر 58840.79 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 346.55 پوائنٹس گر کر 17530.85 پوائنٹس پر آگیا۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بڑی کمپنیوں سے زیادہ دبا¶ دکھا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 2.85 فیصد گر کر 25558.21 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.38 فیصد گر کر 29199.39 پوائنٹس پر آ گیا۔ بی ایس ای میں شامل تمام گروپس سرخ نشان میں رہے ، جس میں ریئلٹی 3.53 فیصد، آئی ٹی 3.37 فیصد، ٹیک 3.03 فیصد، بنیادی مواد 3.05 فیصد، آٹو 2.67 فیصد، آئل اینڈ گیس 2.30 فیصد، میٹل 1.99 فیصد اور توانائی 2.41 فیصد سب سے زیادہ ہے ۔بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3610 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 2532 کو نقصان ہوا جبکہ صرف 972 کمپنیاں منافع میں تھیں۔ 106 کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ عالمی بینک نے گزشتہ روز کہا تھا کہ دنیا کی تین بڑی معیشتوں امریکہ، چین اور یوروپی خطے کی معیشتیں سست روی کا شکار ہیں اور اس کی وجہ سے اگلے سال دوبارہ کساد بازاری کا امکان ہے ۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث لوگوں کا آن لائن کے بجائے دکانوں پر جانے کا رجحان بڑھنے سے آن لائن کاروبار کرنے والی کمپنیوں پر بھی منفی اثرات پڑنے کا اندیشہ ہے ۔ ان عوامل کا اثر عالمی مارکیٹ پر ظاہر ہوا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز امریکی بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے اور آج بھی سرخ نشان پر کھلے ہیں۔
دریں اثنا اسٹاک مارکیٹ میں آج ہونے والی زبردست فروخت کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے تقریباً 6.19 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ۔عالمی بینک کی جانب سے پوری دنیا میں ایک بار پھر کساد بازاری کے انتباہ کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا اثر آج مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آیا جہاں اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی ہمہ گیر فروخت نے بھونچال آگیا اور بی ایس ای کے 30 شیئرز والا حساس انڈیکس سینسیکس 1093.22 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 58840.79 پوائنٹ پر، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 346.55 پوائنٹس گر کر 17530.85 پوائنٹس پر آگیا۔ اس زبردست گراوٹ کی وجہ سے بی ایس ای کا بازار سرمایہ کل 28587358.36کروڑ روپے کے مقابلے آج 618536.30 کروڑ روپے کم ہو کر 27968822.06 کروڑ روپے ہو گیا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کے تقریباً 6.19 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS