ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام

0
Image:The Statesmen

نئی دہلی : (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخی ریکارڈ سطح پرمستحکم رہیں۔ قبل ازیں منگل کے روز قیمتوں میں توسیع کی گئی تھی۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق آج قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 92.85 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 83.51 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 04 مئی سے اب تک 10 دن قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ، جبکہ چھ دن قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.45 روپے اور ڈیزل 2.78 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
دوسری جگہوں پر بھی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 99.14 روپے ، چنئی 94.54 روپے اور کولکتہ میں 92.92 روپے فی لیٹر فروخت ہوا جبکہ ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 90.71 روپے ، چنئی میں 88.34 روپے اور کولکتہ میں 86.35 روپے فی لیٹر رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔:
شہر کا نام ۔۔۔پیٹرول روپے فی لیٹر۔۔۔ڈیزل روپے فی لیٹر

دہلی ——92.85 ————83.51
ممبئی ——99.14 ———— 90.71
چنئی ——94.54 ———— 88.34
کولکاتا ——92.92 ———86.35

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS