سیاحتی مقام پہلگام کے ایک ہوٹل سے 19 سالہ لڑکے کی لاش برآمد

    0

    سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے ایک ہوٹل میں پیر کی صبح سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک 19 سالہ لڑکے کی لاش پر اسرار طور پر بر آمد کی گئی۔
     سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیاحتی مقام پہلگام کے ایک ہوٹل میں پیر کی صبح سری نگر کے ناؤ پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 19 سالہ لڑکے کی لاش بر آمد کی گئی۔
    انہوں  نے بتایا کہ متوفی نوجوان گذشتہ روز اپنے ایک دوست کے ساتھ وہاں اس ہوٹل میں ٹھہرنے کے لئے آیا تھا۔
    متوفی کی شناخت مبشر سجاد ڈار ولد سجاد احمد ڈار ساکن ناؤ پورہ سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔
    ذرائع نے بتایا کہ مبشر جب پیر کی صبح دیر تک نیند سے نہیں اٹھا تو اس کو بے ہوشی کے عالم میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
    انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS