بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کھیلنے سے جس کھلاڑی کو روکا، اسے شاہ رخ خان نے خریدا

0

ممبئی: 48 سال کے لیگ اسپنر پروین تانبے کیریبین پریمیر لیگ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرس کے لئے کھیلیں گے۔ ممبئی کے 48 سال کے لیگ اسپنر پروین تانبے نے تاریخ رقم کردی ہے۔ پروین تانبے کیرببین پریمیرلیگ میں فروخت ہونے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ ممبئی کے سابق اسپنر پروین تانبے کو سی پی ایل 2020 کی نیلامی میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرس نے اپنی ٹیم میں لیا۔ ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرس شاہ رخ خان کی ٹیم ہے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل میں بھی کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے پروین تانبے کو خریدا تھا، لیکن ایک غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی وجہ سے وہ آئی پی ایل سے باہر ہوگئے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے 48 سال کے پروین تانبے کو سی پی ایل میں کھیلنے کے لئے بی سی سی آئی سے این او سی کی ضرورت ہوگی۔ سی پی ایل کی 6 فرنچائزیوں نے 18 اگست سے 10 ستمبر تک ہونے والی لیگ کے لئے ٹیموں کا انتخاب کیا ہے۔ کووڈ-19 وبا کے سبب ٹورنامنٹ کو شائقین کے بغیر کھیلا جائے گا۔ سی پی ایل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا، نیلامی کا آن لائن انعقاد کیا گیا، جس میں 6 ٹیموں نے کیربین اور غیرملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں جوڑا۔ اس میں راشد خان، مارکس اسٹوئنس، راس ٹیلر، پروین تانبے اور کارلوس بریتھویٹ جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ پروین تانبے 41 سال کی عمر میں آئی پی ایل میں ڈیبیو کرکے لیگ میں کھیلنے والے سب سے عمر دراز کھلاڑی بنے تھے۔ انہوں نے آئی پی ایل کے 33 میچوں میں 30.5 کی اوسط سے 28 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS