دھونی ہوئے39 برس کے لیکن ریٹائرمنٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں 

0

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی کی نئی بلندیوں پر پہنچانے والے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی منگل کے روز 39 سال کے ہوگئے ہیں، لیکن انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ گذشتہ سال انگلینڈ میں منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنسنی خیز شکست کے بعد سے دھونی کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں۔ ان سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ 29 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن سے میدان میں واپسی کریں گے، لیکن کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS