بابر اعظم پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

0

اسلام آباد: پاکستان ٹی -20 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ٹی -20 فارمیٹ میں نمبر ایک بلے باز بابر اعظم کو بدھ کو پاکستان کی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم 
کا نیا کپتان منتخب کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ 
بابر کا ون ڈے ٹیم کا کپتان بننا اگرچہ پہلے سے ہی طے تھا جس کا اب سرکاری طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ بابر پاکستان ٹیم کے محدود اوور کے کپتان 
بن گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق بابر کو 2020-21 سیزن کے لئے کپتان مقرر کیا گیا ہے جو ایک جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ 
اس سیزن میں پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ اور ٹی -20 ورلڈ کپ کے علاوہ نو ٹیسٹ مقابلے، چھ ون ڈے اور 20 ٹی -20 مقابلے کھیلے گی۔ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان 
رہیں گے۔ 
بابر کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کئے جانے پر ٹیم کے چیف کوچ اور قومی سلیکٹر مصباح الحق نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنے 
رہنے اور بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کا کپتان منتخب ہونے پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ یہ بالکل صحیح فیصلہ ہے کیونکہ انہیں ان کے مستقبل کی ذمہ داریوں کے بارے میں یقین اور وضاحت کی ضرورت تھی۔ 
مصباح نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے توقعات پر کھرا اترنے اور مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرنا بھی شروع کر دی ہو گی۔ بابر اعظم اس سے 
پہلے تینوں فارمیٹ میں کپتانی کر رہے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز خان کی جگہ ٹی -20 ٹیم کے کپتان بنے تھے جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ 
بابر نے ابھی تک کھیلے 26 ٹیسٹ مقابلوں میں 45.12 کے اوسط سے 1850 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں 74 مقابلوں میں 54.17 کے شاندار 
اوسط سے 3359 رن بنائے ہیں، جبکہ ٹی -20 کرکٹ میں کھیلے 38 مقابلوں میں 50.72 کے اوسط سے 1471 رن بنائے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS