ممبئی: عوامی مقامات پرتھوکنے اورسگریٹ نوشی کرنے والوں کےخلاف مہاراشٹرحکومت نے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایسے لوگوں کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑسکتی ہے۔ریاست کے محکمہ صحت کے مطابق عوامی مقامات پر تھوکنے اور سگریٹ نوشی کرنے سے سزا ہوسکتی ہے اوردوبارہ ایسا کرنے پروبائی امراض کے ایکٹ، 1897 اورتعزیرات ہند کی دفعات کے تحت دو سال کی سزا ہوسکتی ہے۔ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے فیس بک لائیو کے ذریعہ سے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’عوامی مقامات پرتھوکنا کورونا کے پھیلنے میں تعاون دے رہا ہے ۔اس لئے ہم نے ممنوعہ قوانین کو اور سختی سے نفاذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS