نئی دہلی (یو این آئی) : سپریم کورٹ نے 1993 کے ممبئی بم دھماکہ کیس کے ملزم ابو سلیم کی حوالگی کیلئے پرتگال کو اس وقت کے نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی کے ذریعہ طرف سے کی گئی یقین دہانی پر سی بی آئی کے برعکس جواب کے پیش نظر منگل کے روز مرکزی داخلہ سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ تین ہفتوں کے اندر ایک حلف نامہ کے ذریعے مرکزی حکومت کا موقف پیش کرے ۔سی بی آئی کے جواب سے غیر مطمئن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ حوالگی سے متعلق پرتگالی حکام کو دی گئی یقین دہانیوں کی عدم تعمیل کے وسیع نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس سے دوسرے ممالک سے فرار ملزمان کی حوالگی کی درخواست کرنے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔بنچ نے کہا کہ مرکزی حکومت کو بین الاقوامی عہد بندی اور اس کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک حتمی نظریہ اختیار کرنا ہوگا۔سی بی آئی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ایک ہندوستانی عدالت (ٹاڈا عدالت) اس وقت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ایل کے اڈوانی کی 2002 میں پرتگال کو دی گئی یقین دہانی کو قبول کرنے کی پابند نہیں ہے، جس میں یہ بات شامل تھی کہ سلیم کو نہ تو پھانسی دی جائے گی اور نہ ہی اسے حوالگی کے بعد 25 سال سے زیادہ قید کی سزا دی جائے گی۔
پرتگال سے حوالگی کا معاملہ ابو سلیم کی سزا پر جواب طلب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS