جنوبی برازیل: 14 فٹ بالرز کو کورونا،میچ منسوخ

0

ریو ڈی جنیرو : جنوبی برازیل کے سب سے بڑے فٹ بال میچ میں سے ایک کو ٹیم کے 14 کھلاڑیوں کے کورونا وائرس 'کوویڈ -19' سے متاثر ہونے کی وجہ سے 24 گھنٹے قبل منسوخ کردیا گیا ہے۔
سانتا کیٹرینا اسٹیٹ چمپین شپ 8 جولائی کو چار میچوں کے ساتھ دوبارہ شروع ہوئی تھی جس میں چیپیکونسی نے اوائے کو 2-0 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ریٹرن میچ اتوار کی شام 4 بجے شروع ہونا تھا لیکن ریاستی صحت سکریٹریٹ کے حکم کے پیش نظر اسےمنسوخ کردیا گیا۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹیم کے 14 کھلاڑی کورونا متاثر ہوچکے ہیں اور تمام کھلاڑیوں کو حفاظتی اقدامات کے لئے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کس ٹیم کے 14 کھلاڑی کورونا میں مثبت آئے ہیں لیکن برازیل کی ایک ویب سائٹ کے مطابق متاثرہ کھلاڑی چیپونکاس سے ہیں۔ تاہم کلب نے اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔برازیل کے شہر سانتا کیٹرینا میں اب تک 42،026 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 485 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS