جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کا کیا وائٹ واش

0
image:https://crickettimes.com/

سینٹ لوسیا (ایجنسیاں): کیشیو مہاراج (5/36) اور کاگیسو ربادا (3/44) کی مددسے جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹسٹ میں 158رنوں سے شکست دے کر سیریز 2-0سے اپنے نام کرلی۔جنوبی افریقہ نے ونڈیز کو جیتنے کے لئے 324 رنز کا ہدف دیا تھا ، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مہاراج اور ربادا کے علاوہ لونگی اینگیڈی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ربادا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور کوئنٹن ڈی کوک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل ونڈیز کی ٹیم نے ایک وقت تک تین وکٹوں پر 107 رنز بنائے تھے۔ لیکن لیفٹ آرم اسپنر مہاراج نے ہیٹ ٹرک کی اور ونڈیز کی اننگز خراب کردی۔ مہاراج ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔
ونڈیز کی دوسری اننگز میں کیرون پاول نے 116 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے جبکہ کائل مائرز نے 34 ، کیمر روچ نے 27 اور جرمین بلیک ووڈ نے 25 رنز بنائے۔ پانچ میچوںکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اب دونوں ٹیموں کے درمیان 26 جون سے کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 298 رنز بنائے تھے ،جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک 96 اور ایلگر 77رنز بناکر نمایاں رہے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 149 رنز بناسکی،بلیک ووڈ 49رنز بناکر نمایاں رہے،جنوبی افریقہ کی جانب سے ملڈر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 174 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی،وینڈرسن 75 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ چار وکٹیں لیکر نمایاں رہے۔پہلی اننگز کی مانند دوسری اننگز میں بھی ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی اور پوری ٹیم 165 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔دوسری اننگز کی خاص بات جنوبی افریقہ کے سپن باؤلر کیشو مہاراج کی پانچ وکٹیں تھیں اس دوران انہوں نے اپنی ہیٹرک بھی مکمل کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS