رامافوسا نے کیا ہے 40 لاکھ ڈالر کا غبن: فریزر

0

جوہانسبرگ: (یو این آئی/ اسپوتنک) جنوبی افریقہ کی اصلاحی سروس کے سابق قومی کمشنر آرتھر فریزر نے صدر سیرل رامافوسا پر 40 لاکھ ڈالر کے غبن کا الزام لگایا ہے۔ آرتھر فریزر کا ایک بیان افریقن نیشنل کانگریس کے رکن کارل نیہوس نے ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا ’’یہ الزام لمپوپو کے وار برگ میں صدرکے فالا فالا فارم کے احاطے میں چھپائے گئے لاکھوں امریکی ڈالر (40 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ) کی چوری سے پیدا ہوتے ہیں، جس میں مجرموں نے ان کے (سیرل رامافوسا) کے گھر میں کام کرنے والے نوکروں کے ساتھ مل کر چوری کیے تھے۔ انصاف کو ختم ہونے سے روکنا چاہیے، مشتبہ افراد کو پکڑنا چاہیے، ان کی جائیداد اور رشوت سے متعلق پوچھ گچھ ہونی چاہیے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ سیرل رامافوسا نے اپنے جرم کو چھپانے کے لیے پولیس افسران کو رشوت دی۔ ان کے مطابق یہ چوری 9 فروری 2020 کو ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS