حیدرآباد:فلموں میں ویلن کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ایک منفرد پہچان بنانے والے سونوسود گزشتہ چند دنوں سے سماجی خدمات اور انسانی ہمدردی کا نادر مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی عوام میں ہیرو بن گئے ہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران ممبئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں پھنس جانے والے مزدوروں اور پریشان حال افراد کو اپنے آبائی مقام تک پہنچانے کے لئے کروڑوں روپے صرف کرنے والے سونوسود کے ملک بھر میں چرچے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران اخبارات، میڈیا اور سوشل میڈیا میں سرخیوں میں رہنے والے سونو سود پھر ایک مرتبہ آندھراپردیش کے ایک غریب کسان خاندان کو ٹریکٹر فراہم کرتے ہوئے میڈیا کی زینت بن گئے ہیں۔ سونوسود کی فراخدلی کا راز جاننے کے لئے بعض قومی میڈیا نے ان کی مالی حالت معلوم کی جس میں پتہ چلا ہے کہ ان کے مکمل اثاثے اور بینک بیلنس 130 کروڑ کے ہیں جنھوں نے اس 20 سال میں فلموں میں کام کرکے کمایا ہے۔ سال 2020 تک سونوسود 130 کروڑ کے مالک تھے جس میں وہ گزشتہ 4 مہینوں کے دوران سماجی خدمات میں 10 کروڑ روپے خرچ کردیئے۔بالی ووڈ میں کئی بڑی بڑی شخصیات ہیں اوروہ سینکڑوں اور ہزاروں کروڑ کی ملکیت رکھتے ہیں لیکن ان میں سونوسود جیسا دل نہیں ہے۔
سونو سود:فلموں میں ویلن۔ اصلی زندگی میں ہیرو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS