سونیا گاندھی ایک بار پھر کورونا سے متاثر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ایک بار پھر کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہو گئی ہیں۔ کانگریس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔پارٹی کے سینئر رہنما جئے رام رمیش نے کہا، “سونیا گاندھی کا کووڈ 19 ٹیسٹ آج مثبت آیا، وہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق تنہائی میں رہیں گی۔”
قابل ذکر ہے کہ محترمہ گاندھی جون کے اوائل میں ہی کووڈ-19 سے متاثر ہوئی تھیں۔ اس سے متعلق مسائل کی وجہ سے انہیں سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS