سونیا گاندھی نے دہلی کی ریاستی کانگریس کمیٹی میں کئی کمیٹیوں کی تشکیل کو منظوری دی

0

نئی دہلی،(یو این آئی):کانگریس صدر سونیا گاندھی نے دہلی کی ریاستی کانگریس کمیٹی میں ایگزیکٹو کمیٹی،محکمہ مواصلات ( کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ)، بوتھ مینجمنٹ اور کئی کمیٹیوں کی تشکیل کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اس میں ایگزیکٹو کمیٹی میں 83 اراکین، 37 مستقل طور پر مدعو 71 اورخصوصی طور پر مدعو کیے گئے 71 اراکین کو شامل کیے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔
جمعرات کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ محکمہ مواصلات کے صدر انل بھاردواج،اور نائب صدر انوج آترے بنائے گئے ہیں۔ دہلی کی ریاستی کمیٹی میں اس بار سات اراکین کو سینئر ترجمان اور پانچ کو ترجمان بنایا گیا ہے۔ راجیش گرگ کو دہلی میں بوتھ مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
ہارون یوسف، ہری شنکر گپتا، مکیش گوئل، آدرش شاستری، جگیون شرما، ڈاکٹر نریش کمار اور محترمہ الکا لامبا کو سینئر ترجمان کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں محترمہ اونیکا مہروترا، ایڈوکیٹ سنیل کمار، انوج آترے، لوکیندر چودھری اور وکرم لوہیا کو ترجمان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS