قران پاک کے چند مختصر مگر مؤثر پیغامات

0

1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو:سورۃالبقرہ، آیت نمبر 83
2 غصے کو قابو میں رکھو:سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134
3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو:سورۃالقصص، آیت نمبر 77
4 تکبر نہ کرو:سورۃالنحل، آیت نمبر 23
5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو :سورۃالنور، آیت نمبر 22
6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو:سورۃلقمان، آیت نمبر 19
7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو:سورۃلقمان، آیت نمبر 19
8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو:سور الحجرات، آیت نمبر 11
9 والدین کی خدمت کیا کرو:سورۃالاسراء ، آیت نمبر 23
10 والدین سے اف تک نہ کرو:سورۃالاسراء ، آیت نمبر 23
11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو:سورۃالنور، آیت نمبر 58
12 لین دین کا حساب لکھ لیا کرو:سورۃالبقرہ، آیت نمبر 282
13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو:سور الاسراء ، آیت نمبر 36
14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو:سورۃالبقرہ، آیت نمبر 280
15 سود نہ کھاؤ:سورۃالبقرۃ ، آیت نمبر 278
16 رشوت نہ لو:سورۃالمائدہ، آیت نمبر 42
17 وعدہ نہ توڑو:سورۃالرعد، آیت نمبر 20
18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو:سورۃالحجرات، آیت نمبر 12
19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو:سورۃالبقرہ، آیت نمبر 42
20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو:سورۃص، آیت نمبر 26
21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو:سورۃالنساء ، آیت نمبر 135
22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو:سورۃالنساء ، آیت نمبر 8
23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں:سورۃالنساء ، آیت نمبر 7
24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو:سورۃالنساء ، آیت نمبر 2
25 یتیموں کی حفاظت کرو:سورۃالنساء ، آیت نمبر 127
26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو:سورۃالنساء ، آیت نمبر 6
27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ:سورۃالحجرات، آیت نمبر 10
28 بدگمانی سے بچو:سورۃالحجرات، آیت نمبر 12
29 غیبت نہ کرو:سورۃالحجرات، آیت نمبر 12
30 جاسوسی نہ کرو:سورۃالحجرات، آیت نمبر 12
31 خیرات کیا کرو:سورۃالبقرۃ، آیت نمبر 271

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS