22 مارچ کے چند اہم واقعات

0

1739 حملہ آور نادر شاہ نے اپنی فوج کو دہلی میں قتل عام کی اجازت دی۔
1873 پورٹو ریکو میں غلامی کی روایت کا خاتمہ کیا گیا۔
1882 متعدی بیماری ‘ٹی بی’ کی نشاندہی ہوئی۔ جس سائنسدان نے اسے دریافت کیا اسے بعد میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔
1890 رام چندر چٹرجی پیراشوٹ کے ذریعے اترنے والے پہلے شخص بنے ۔
1893 عظیم انقلابی سوریا سین کی پیدائش جس نے چٹاگانگ بغاوت کی کامیابی سے قیادت کی۔
1917 امریکہ روس کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
1942 کرپس مشن سر اسٹافورڈ کرپس کی قیادت میں ہندوستان آیا۔
1946 برطانیہ نے اردن کو آزاد کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ۔
1947 لارڈ لیوس ماؤنٹ بیٹن ہندوستان کے آخری وائسرائے کے طور پر ہندوستان آئے ۔
1956 نسلی امتیاز کے خلاف رہنما مارٹن لوتھر کنگ کو امریکہ میں نسل پرستانہ قانون کی مخالفت کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔
1958 سوویت یونین نے نوایا جیمالیا میں جوہری تجربہ کیا۔
1964 کلکتہ (اب کولکتہ) میں پرانی کاروں کی پہلی ‘ونٹیج کار ریلی’ نکالی گئی۔
1969 انڈین پیٹرو کیمیکل کارپوریشن لمیٹڈ کا افتتاح۔
1977 اندرا گاندھی نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
1978فرانس نے ایٹمی تجربہ کیا۔
1979 اسرائیل کی پارلیمنٹ نے مصر کے ساتھ امن معاہدے کو تسلیم کیا۔
1982 ناسا کا خلائی جہاز ‘کولمبیا’ تیسرے مشن کے لیے روانہ ہوا۔
1995 روسی خلا باز ویلری پیلیاکوف ساڑھے چودہ ماہ کے ریکارڈ خلائی سفر کے بعد کرہ ارض کے لیے روانہ ہوئے ۔
1999شیکھر کپور کی فلم ‘ایلزبتھ’ کو بہترین میک اپ کا آسکر ایوارڈ ملا۔
2000 انسیٹ تھری بی کو جنوبی امریکہ میں کورو سے لانچ کیا گیا۔
2005 تامل فلموں کے مشہور اداکار جیمنی گنیشن کی موت۔
2007کستان نے حتف 7 میزائل کا تجربہ کیا۔
2010 امریکی ایوان نمائندگان میں 2010 کا ہیلتھ کیئر اینڈ ایجوکیشن ریکنسیلیشن ایکٹ منظور ہوا۔
2011 باسکٹ بال کھلاڑی لارنس ٹیلر جنسی استحصال کے مرتکب پائے گئے اور چھ سال کے لیے کھیل سے ان پرپابندی لگا دی گئی۔
2012 کناڈا کے مونٹریال میں ثانوی تعلیم میں اضافے کے خلاف دو لاکھ سے زائد افراد نے مارچ کیا۔
2014 برازیل کی حکومت نے وائرلیس کی طلب کو پورا کرنے کے لیے بہت ضروری صلاحیت فراہم کرکے موبائل فون کمپنیوں کو ملک کے ٹیلی ویژن بینڈوڈتھ سپیکٹرم کا حصہ نیلام کیا۔
2020 کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے پورے ہندستان میں ایک روزہ عوامی کرفیو نافذ کیا گیا،مال گاڑیوں کے علاوہ تمام ٹرینوں کی آمدورفت 31 مارچ تک بند کردی گئی۔ کورونا وائرس سے چھٹکارا پانے میں مصروف اہلکاروں کا جوش بڑھانے کے لیے شام پانچ بجے تمام ہندوستانیوں نے ایک ساتھ تالیاں بجائیں۔ (یواین آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS