منسک: عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کی وجہ سے ایک طرف جہاں دنیا بھر میں فٹ بال سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں تو دوسری جانب بیلاروس میں فٹ بال میچوں کا انعقاد جاری ہے۔لیکن پرستار ان میچوں کو دیکھنے نہیں آ رہے ہیں۔
مغربی گروڈنو شہر میں مقامی ٹیم ایف سی نیمین گروڈنو نے ایف سی بیلشنا ببريسك کے درمیان جمعہ کو میچ برابر رہا۔یہ میچ تقریبا خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا اور صرف 253 ناظرین اس میچ کو دیکھنے کے لئے موجود تھے۔اگرچہ نیمین گروڈنو کے پرستار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور گھروں سے باہر نہیں نکلیں۔بیلاروس میں کورونا سے متاثر ہونے کے 2226 معاملات ہیں اور اس سے 23 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS