نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے نوجوانوں سے بدھ کو اپیل کی کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ ہنر اور مہارت بھی سیکھیں اور کووڈ کے بعد دنیا کے سامنے ہندوستان کی انوویشن کی طاقت کو پیش کریں۔
وزیراعظم مودی نے یوم عالمی مہارت کے موقع پر وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اور کاروباری کے ذریعہ ایک ڈیجیٹل کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے یہ اپیل کی۔اسی دن پانچ برس پہلے اسکل انڈیا مشن کی ابتدا ہوئی تھی۔
وزیر اسکل ڈیولپمنٹ وکاروباری ڈاکٹ رمہندر ناتھ پانڈے، اسکل ڈیولپمنٹ اور کاروباری کی وزیر مملکت آر کے سنگھ اور لارسن اینڈ ٹوبرو لمٹیڈ کے گروپ چیئرمین اے ایم نائک نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کیا۔ لاکھوں کی تعداد میں زیرتربیت کے نیٹورک سمیت سبھی فریقوں نے اس کانفرنس میں حصہ لیا۔
وزیراعظم نے نوجوانوں سے نئی نئی مہارت سیکھنے اور ہنر کو بہتر بنانے کی اپیل کی جس سے وہ تیزی سے بدلتے کاروباری ماحول اور بازار کی صورتحال میں مسلسل اس کا حصہ بنے رہ سکیں۔
وزیراعظم نے اس موقع پر ملک کے نوجوانوں کو مبارک باد دی اورکہا کہ یہ دنیا صحیح معنوں میں نوجوانوں کی ہے کیونکہ ان میں ہمیشہ نئے نئے ہنر سیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔