تیستا کے خلاف ایس آئی ٹی کی چارج شیٹ داخل

0

احمدآباد، (ایجنسیاں)اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے تیستا سیتلواڑ اور2 دیگر کے خلاف احمد آباد کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں تیستا پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو پھنسانے کی گہری سازش رچی گئی تھی۔ اس سازش میں تیستا کے علاوہ سابق آئی پی ایس سنجیو بھٹ اور آر بی سری کمار شامل تھے۔ تینوں چاہتے تھے کہ نریندر مودی کو جیل بھیج دیا جائے۔ ایس آئی ٹی نے احمد آباد سیشن کورٹ میں 100 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS