نئی دہلی، (یو این آئی) تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کانگریس نے جمعرات کو اپنے بڑے لیڈر سدارمیا کو کرناٹک کا نیا وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا۔
پارٹی نے یہ اعلان کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کے سرکردہ لیڈروں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی اور سابق وزرائے اعلیٰ سدارمیا اور مسٹر شیوکمار کے ساتھ کئی گھنٹے کی بات چیت کے بعد کیا۔ مسٹر سدارمیا ورنا اسمبلی حلقہ سے فتح یاب ہوئے ، جبکہ مسٹر شیوکمار کنکا پورہ سیٹ سے جیتے ہیں۔
پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، کانگریس جنرل سکریٹری اور تنظیم کے انچارج کے سی وینوگوپال نے کہا ’’کانگریس صدر نے وسیع غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ مسٹر سدارمیا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور مسٹر ڈی کے شیوکمار نائب وزیراعلی ہوں گے۔ ‘‘ انہوں نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب 20 مئی کو ہوگی۔
Team Congress is committed to usher progress, welfare and social justice for the people of Karnataka.
We will implement the 5 guarantees promised to 6.5 Cr Kannadigas. pic.twitter.com/6sycng00Bu
— Mallikarjun Kharge (@kharge) May 18, 2023
مسٹر وینوگوپال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزراء کا ایک گروپ بھی حلف لے گا۔ جنوبی ریاست کے دونوں لیڈروں کے سر اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شاندار جیت کا سہرا باندھتے ہوئے انہوں نے کہا ’’دونوں لیڈر کرناٹک میں کانگریس کا بڑااثاثہ ہیں۔ کانگریس ایک جمہوری پارٹی ہے۔ ہم اتفاق رائے پر یقین رکھتے ہیں آمریت پر نہیں۔ میں کرناٹک کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ الیکشن امیر بمقابلہ غریب تھا۔‘‘
ایک سوال کے جواب میں کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں تمام ہم خیال جماعتوں کے لیڈروں کو مدعو کیا جائے گا۔
یہ اطلاع دیتے ہوئے کرناٹک کے کانگریس انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ پارٹی کرناٹک میں ایک شفاف حکومت فراہم کرنے اور ریاست کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
دریں اثنا، مسٹر کھڑگے نے ٹویٹ کیا ’’ٹیم کانگریس کرناٹک کے لوگوں کی ترقی، بہبود اور سماجی انصاف کے لیے پرعزم ہے۔‘‘
کانگریس کے سربراہ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران 6.5 کروڑ کنڑ لوگوں سے کئے گئے وعدے کے مطابق پارٹی پانچ گارنٹیوں پر عمل درآمد کرے گی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ہوئے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 224 رکنی اسمبلی میں 135 نشستیں حاصل کیں جب کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی 65 نشستوں پر سمٹ گئی۔
We will always join our hands to protect the interests of Kannadigas.
Congress party will work as a family to provide transparent & corruption free governance, and to implement our guarantees. pic.twitter.com/wxfujWOUCF
— Siddaramaiah (@siddaramaiah) May 18, 2023
Karnataka's secure future and our peoples welfare is our top priority, and we are united in guaranteeing that. pic.twitter.com/sNROprdn5H
— DK Shivakumar (@DKShivakumar) May 18, 2023