آرجے ڈی میں شامل ہوئے شیام رجک، کل ہی جے ڈی یو سے کیا گیا تھا برخاست

0

نئی دہلی : بہار میں اسمبلی الیکش 2020کی آمد کے ساتھ ہی پارٹی بدلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ اس کڑی میں شیام رجک نے آر جے ڈی کا دامن تھام لیا ہے۔ شیام رجک کو کل ہی جے ڈی یو سے باہر کردیا گیا ہے ۔ پٹنہ میں انہیں  تیجسوی یادو کی موجودگی میں راشٹریہ جنتا دل میں شامل کیا گیا ہے۔ اتوار کی شام کی ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سینئر دلت لیڈر اور نیتیش کی کابینہ میں صنعتی وزیر شیام رجک کو پہلے پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے اور اس کےبعد ان کی سفارش پر راجیہ پال نے انہیں کابنیہ سے باہر کا راستہ دکھا دیا تھا۔
شیام رجک نے اتوار کو یہ صاف کردیا تھا کہ پیر کو وہ پارٹی سے  استعفی دے دینگے۔ لیکن نتیش کمار نے ان کے  استعفی سے پہلے ہی ان کو پارٹی سے باہر کردیا ہے۔ دونوں طرف اگر بات کی جائے تو شیام رجک سے نتیش حال کے دنوں میں دلت فرقے کے معامملوں پر لگاتار میٹنگ اور میڈیا میں اس شائع کرنے سے بہت خوش نہیں تھے۔اور دوسری طرف جس فلواری شریف سیٹ کی نمائندگی شیام رجک 1995سے کرہے ہیں وہاں ارون مانجھی کی چنائو کی تیاری کرنے کی ہری جھنڈی دینے کے بعد سے ہی شیام رجک ناراض سے نظر آرہے ہیں۔
نتیش کمار نے شیام رجک کی آر جے ڈی سے بڑھتی قریبی تعلقات کے بیچ سیئنر وزیر وجیندر یادو کو ان سے بات کرنے کا ذمہ دیا تھا۔لیکن شیام رجک کے روئے نتیش کمار نے انہیں پارٹی سے باہر کرنا بہتر سمجھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS