شووک چکرورتی پیرہار سے منشیات خریدتا تھا: این سی بی

    0

    ممبئی:اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ  سے منسلک منشیات کی اسمگلنگ کی تحقیقات کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)نے انکشاف کیا ہے کہ کلیدی ملزم ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی گرفتاراسمگلرعبدالباسط پریہار سے گانجہ اورماریجوانا خریدتا تھا اور گوگل پے اکاؤنٹ کے ذریعے اس کی ادائیگی کرتا تھا۔
    اس بات کا انکشاف این سی بی نے ممبئی کی ایک عدالت میں پیرہار کی پیشی کے دوران کیا۔ این سی بی کو یہ معلومات اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی  موت کے بارے میں ڈرگ اینگل کی جانچ شروع کرنے کے بعد ملی۔ خیال رہے اداکار سوشانت سنگھ  14 جون کو اپنے باندرا فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
    عدالت نے 9 ستمبر تک پریہار کو این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا۔ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)اورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کے بعد سوشانت کی موت کی تحقیقات میں شامل ہونے والی این سی بی تیسری مرکزی ایجنسی ہے۔
    این سی بی کے افسران  نے بتایا کہ ایک اور اسمگلر زید ولاترا،جسے گرفتار کیا گیا تھا ،نے بیورو کے سامنے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ وہ پریہارکیلئے’ریسیور‘کے طور پر کام  کرتا تھا  اوروہ اس سے چرس یا ماریجوانا  لیا کرتا تھا۔ پریہارنے اپنے بیان میں کہا کہ  وہ شووک کی ہدایات کے مطابق ولاترا اور مفرور ملزم کیزان ابراہیم سے منشیات خریدتا تھا اور سوشانت کے گھر کے منیجر سیموئیل مرانڈا کو بھجوایا جاتا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS