جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے میلہورا گاؤں میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین ہوئے تصادم میں 4 جنگجو ہلاک ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق انکاونٹر میں چار نامعلوم عسکریت پسند مارے گئے ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ انکاؤنٹر ختم ہوچکا ہے اور ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق انصار گزوتول سے بتایا جاتا ہے۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ فوج کی 55 آر آر ، پولیس شوپیاں اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے منگل کی شام میلہورا گاؤں میں محاصرہ کیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ کارروائی کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی طرف کچھ انتباہی گولیاں چلائیں جس کے بعد ہی اس علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران عسکریت پسندوں نے گھیرا توڑنے کی کوشش کی ، تاہم اس درمیان مشترکہ ٹیم اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔