اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی حکمت عملی تیار
اسلام آباد(یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب ان کے قریبی معتمد علیم خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض لیڈر جہانگیر ترین کے خیمے میں شمولیت کا اعلان کیا۔ یہ اطلاع ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اپوزیشن مسٹر عمران خان کی قیادت والی پی ٹی آئی کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ اس کے لیے اپوزیشن پی ٹی آئی کے کچھ ناراض اراکین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اپوزیشن کے پاس قومی اسمبلی میں قرارداد کو کامیابی سے منظور کرانے کے لیے کافی تعداد موجود ہے ۔
دوسری جانب بدلتے ہوئے حالات سے خوفزدہ وزیراعظم نے سابق وزیر اعلی پنجاب کو راضی کرنے کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو لاہور بھیجا ہے ۔اسی دوران علیم خان نے 10 وزراء سمیت پنجاب کے 36 سے زائد اراکین اسمبلی کے ساتھ مسٹر جہانگیر ترین سے ہاتھ ملانے کا اعلان کیا ہے ۔ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپوزیشن کی مجوزہ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے ؟ اس کے جواب میں سابق وزیر نے کہا کہ آپس میں مشورہ کرکے فیصلہ کریں گے کہ کس کو سپورٹ کرنا ہے ۔دوسری جانب پاکستان کی تین اہم اپوزیشن پارٹیوں کے سینئر لیڈروں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو بے دخل کرنے کے لیے اپنی مجوزہ تحریک عدم اعتماد کو بہترین طریقے سے پیش کرنے کے بارے میں اپنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔انگریزی روزنامہ ڈان نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف کے ساتھ، اپنی پارٹیوں کے سینئر ارکان، سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے آئے ۔ لیڈروں نے تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دی، تاہم اس کے بعد اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب 27فروری کو کراچی سے شروع ہونے والے 10 روزہ عوامی مارچ کے آخری مرحلے میں مسٹر بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ جی ٹی روڈ پر راولپنڈی ضلع کی سرحد میں داخل ہوا۔ مارچ کرنے والے مظاہرین منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے واقع مشہور ڈی چوک پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جہاں مسٹر بلاول بھٹو کی جانب سے کچھ اہم اعلانات متوقع ہیں۔
عمران خان کو دھچکا:علیم خان ناراض خیمے میں شامل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS