نئی دہلی (ایجنسی : ) مرکزی حکومت نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن (آر جی ایف) کا فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ ( ایف سی آر اے) لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔ آر جی ایف گاندھی خاندان سے وابستہ ایک غیر سرکاری تنظیم ہے۔ غیر ملکی فنڈنگ قانون کی خلاف ورزی کا مجم پائے جانے کے بعد این جی او کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اس معاملے سے واقف ایک شخص نے بتایا کہ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ بین وزارتی کمیٹی کی تحقیقات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کی تشکیل مرکزی وزارت داخلہ نے جولائی 2020 میں کی تھی۔ ایف سی آر اے لائسنس کی منسوخی سے متعلق نوٹس آر جی ایف آفس کو بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم این جی او کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS