شیوسینا اور این سی پی نے کی مشترکہ پریس کانفرنس

0

مہاراشٹر میں شیوسینا اور این سی پن نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں شیوسینا سربراہ ادھے ٹھاکرے اور این سی پی سربراہ شرد پوار نے شرکت کی۔
پریس کانفرنس میں دونوں لیڈران نے کہا کہ ہم ساتھ تھے اور ساتھ رہیں گے۔ادھے ٹھاکرے نے بی جے پی اور اجیت پوار کے ذریعہ حکومت بنانے کے دعوے کو ’فرضیکل اسٹرائیک‘قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ساتھ ہیں اور سرکار بھی بنائیں گے۔
شرد پوار نے کہاکہ شیوسینا ، کانگریس اور این سی پی مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے لیے ساتھ ہے۔لیکن اجیت پوار کچھ اراکین اسمبلی کو لیکر گئے، ہم ان کے اس فیصلے کے ساتھ نہیں ہیں،اور جو اراکین اسمبلی گئے ہیں ان پر کاروائی کی جائے گی۔بی جے پی کی حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی کو پتہ ہونا چاہئے کہ ان کے اس فیصلے پر سخت کارائی کی جائے گی۔ شرد پوار نے کہا اجیت پوار کا فیصلہ غیر مناسب ہے، این سی پی بی جے پی کے ساتھ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS