نئی دہلی:کانگریس لیڈر ششی تھرور نے سابق مرکزی وزیر اوربی جے پی رہنما اننت کمار ہیگڑے کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں دئےگئے متنازعہ بیان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کو اس مسئلے پر ملک کے سامنے اپنا رخ واضح کرنا چاہئے۔ ششی تھرور نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ تبصرہ کیا۔ ان کی توجہ جب کرناٹک کے بی جے پی لیڈر کمار ہیگڑے کے اس بیان کی طرف دلائی گئی، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی کی آزادی کی لڑائی ’ایک ڈرامہ تھا‘پر ششی تھرور نے کہا کہ بی جےپی اور سنگھ پریوار شروع سے ہی مہاتما گاندھی پر حملے کرتا رہا ہے اور یہ اس کی تاریخ رہی ہے اور اس میں کچھ بھی نئی بات نہیں ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی ایک طرف مہاتما گاندھی کے اصولوں کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف ان کی پارٹی کےلیڈر اور سنگھ پریوار کے لوگ گاندھی کی توہین کرتے ہیں اور ان پر حملے کرتے رہتے ہیں، لیکن مودی کچھ نہیں بولتے۔ کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کو اس معاملے میں اپنا رخ واضح کرنا چاہئے تاکہ ملک کو پتہ چل سکے کہ ان کا رخ کیا ہے۔پی ایم مودی کی کتھنی اور کرنی میں کافی فرق ہے، وہ بولتے کچھ ہیں اور پارٹی لیڈر کرتے کچھ ہیں۔ ششی تھرور نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کے وزیر لوگوں کو گولی مارنے کی بات کرتے ہیں اور اس طرح نوجوانوں کو تشدد کےلئے بھڑکاتے ہیں، لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کانگریس کےلئے ہمیشہ سے ہی باعث عزت و احترام رہے ہیں اور ہمارے لئے وہ آج بھی قابل احترام ہیں جبکہ بی جے پی کےلئے وہ کبھی قابل احترام نہیں رہے ہیں اور کمار ہیگڑے کے بیان سے یہ واضح ہوگیاہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Karnataka & Tamil Nadu
- Opinion & Editorial
- Politics
آر ایس ایس اور بی جے پی کی مہاتما گاندھی پر حملہ کرنے کی تاریخ رہی ہے: ششی تھرور
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS