غزل گلوکارہ شانتی ہیرانند کا انتقال

0

نئی دہلی:معروف غزل گلوکاراوربیگم اخترکی شاگردہ شانتی ہیرانند کا آج ہریانہ کے گروگرام میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 87برس کی تھیں۔اترپردیش کے
لکھنو میں پیدا ہوئیں اور میوزیکل کالج سے تعلیم یافتہ شانتی ہیرانند کو غزل گلوکاری کے لئے  2007میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے بیگم اختر پر انگریزی
میں ایک کتاب بھی لکھی تھی۔ کلرات انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج صبح سویرے انہوں نے آخری سانس لی۔
انہوں نے 1947میں لاہور ریڈیو سے اپنا پہلا گانا گایا تھا۔ وہ دادرا، ٹھمری کی بھی استاد تھیں اور بیگم اختر کی سب سے پیاری شاگرد تھیں۔ انہوں نے بیگم اختر کی
گلوکاری کی وراست کو سنبھالا تھا۔ ان کے انتقال سے ملک میں غزل گلوکاری کا ایک بڑا ستون منہدم ہوگیا۔ دنیا کے کئی شہروں میں ان کے شوہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS