ممبئی (یو این آئی) : ہندوستان کی ٹیم میں شامل محمد شامی، محمد سراج اور شاردول ٹھاکر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے جمعرات کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے ۔ ای ایس پی این کرک انفو نے بدھ کو یہ معلومات دی۔
ای ایس پی این کرک انفو نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کے اضافی کھلاڑی دیپک چاہر کے کمر کی چوٹ کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلنے کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔ چاہر کے علاوہ دو اضافی کھلاڑی شریس ایر اور روی بشنوئی فی الحال آسٹریلیا کا سفر نہیں کر رہے ہیں۔ ہندوستان کی اہم ٹیم 6 اکتوبر کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئی تھی، جہاں کھلاڑیوں نے گزشتہ ہفتہ تربیتی کیمپ میں شرکت کے ساتھ ساتھ ویسٹ آسٹریلیا الیون کے ساتھ وارم اپ میچ کھیلا۔ ٹیم کا اگلا پریکٹس میچ جمعرات(13 اکتوبر) کو ہونا ہے ۔
ٹاپ گیند باز جسپریت بمراہ کے زخمی ہونے کی وجہ سے اس وقت ہندوستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں 14 کھلاڑی ہیں۔ چاہر کے زخمی ہونے سے اضافی کھلاڑی شامی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
شامی نے گزشتہ سال نومبر میں ختم ہونے والے 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا ہے ۔ وہ کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بعد بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت لے رہے ہیں۔ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے تھے ۔
پرتھ میں جمعرات کے وارم اپ میچ کے بعد، روہت شرما کی ٹیم برسبین جائے گی، جہاں وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو ورلڈ کپ کے دو باضابطہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔
اس کے بعد ہندوستانی ٹیم 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم شروع کرنے کے لیے میلبورن جائے گی۔ ہندوستان سپر 12 کے گروپ ٹو میں پاکستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور دو پہلے راؤنڈ کوالیفائر کے ساتھ ہے ۔
ہندوستانی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، روی چندرن اشون، یوزویندر چہل، اکسر پٹیل، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ۔
شامی، سراج، شاردل آسٹریلیا دورے میں ٹیم میں شامل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS