بی جے پی کے لیے شرم کی بات، خود پارٹی ممبر اسمبلی نے دلائی عار، جانیں معاملات

0

تریپورہ (ایجنسی):حکمران جماعت بی جے پی کے دیرنہ کارکن اور رکن اسمبلی نے اپنی جماعت کی کارکردگی سے تنگ آکر
سر منڈھوا لیا۔میڈیا کے مطابق ریاست تری پورہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے اشس داس نے اپنی جماعت کی ناکام پالیسیوں سے توبہ تائب ہوتے ہوئے کفارے کے طور ہندو رسم ‘یگنہ’ ادا کرتے ہوئے اپنے سر کے بال منڈھوا لیے۔ایم ایل اےاشس داس نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی تری پورہ میں لاقانونیت کو ہوا دے رہی ہے اور عوام ریاستی حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔
اشس داس کا کہنا تھا آج بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنا سر منڈھوا رہا ہوں، اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کروں گا۔اشس داس کئی سالوں سے ممتا بنرجی کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں اور ماضی میں انہیں وزیراعظم کے عہدے کی تجویز بھی دے چکے ہیں۔اس کے علاوہ ایم ایل اے اشس داس گزشتہ دو برسوں سے تری پورہ کے وزیراعلیٰ بپلب دیب پر بھی کڑی تنقید کرتے آ رہے ہیں۔میڈیا کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ 2023 میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں اشس داس ممتا بنرجی کی آل انڈیا ترینو مول کانگریس کے ٹکٹ پر حصہ لیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS