شاہ رخ پٹھان کو بیمار والد سے ملاقات کے لیے 4 گھنٹے کی پیرول

0

نئی دہلی (ایس این بی)دہلی فسادات کے دوران ایک کانسٹیبل پر پستول تاننے کے الزام میں جیل میں بند شاہ رخ پٹھان کو4گھنٹے کی پیرول پر رہا کیاگیا تاکہ وہ اپنے بیمار والد سے ملاقات کر سکیں۔ کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے ملزم پٹھان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے والد بیمار ہیں اور وہ چند گھنٹوں کے لیے ان سے ملنا چاہتا ہے۔ ان حالات میں انسانی نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے اسے پیرول دی جاتی ہے۔جج نے پولیس کو ہدایت دی کہ ملزم شاہ رخ پٹھان کو 23 مئی کو 3 گھنٹے کے لیے اس کے والد سے ملنے کے لیے اس کی رہائش گاہ لے جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملزم کی حراستی پیرول کے دوران اسے صرف بیمار اور بوڑھے والدین سے ان کی رہائش گاہ پر ملنے کی اجازت دی گئی ہے اور دیگر افراد سے ملنے کی اجازت نہیں۔پٹھان نے کہا تھا کہ ان کے والد 65 سال کے معمر شہری ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ اسے حال ہی میں اس سال مارچ میں اپنے والد کی سرجری کے دوران ایک دن کے لیے حراستی پیرول دیا گیا تھا۔ پٹھان نے کہا تھا کہ اسے اسپتال لایا گیا تھالیکن وہ والد کی صحت کی خرابی کی وجہ سے نہیں مل سکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS