نئی دہلی : دہلی کے شاہین باغ میں اتوار کو اترپردیش کی ایس ٹی ایف نے کئی مقامات پر چھاپے ماری کی۔ اس میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کادفتر بھی شامل ہے۔ یو پی پولیس نے یہ کارروائی ہاتھرس فساد کی فنڈنگ اور سی اے اے ، این آر سی احتجاج کے دوران تشدد بھڑکانے کے ملزم رئوف شریف سے پوچھ گچھ کے بعد کی ہے۔ رئوف کیرالہ میں پی ایف آئی اسٹوڈنٹ ونگ کیمپس فرنٹ آف انڈیا( سی ایف آئی) کے جنرل سکریٹری ہیں۔ یو پی پولیس نے اسے کیرالہ میں ہی گرفتار کیا تھا۔متھرا ضلع میں 5 اکتوبرکی رات پولیس نے مانڈ ٹول پلازہ سے پی ایف آئی اور اس کی معاون سی ایف آئی سے جڑے چار لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس میں کیرالہ کے ملاپورم باشندہ صحافی صدیق کپن ، مظفرنگر کے عتیق الرحمن، بہرائچ کے مسعود احمد اور رام پور کے عالم شامل ہیں۔واضح رہے کہ یوپی ایس ٹی ایف پی ایف آئی اسٹوڈنٹس ونگ کے رؤف شریف کو کیرالہ سے پروڈکشن وارنٹ پر لے کر آئی ہے۔ تادم تحریر پی ایف آئی کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، وہیں ایس ٹی ایف کی جانب سے ابھی تک کسی کی گرفتاری کی بات نہیں کی گئی ہے، لیکن کئی اہم معلومات ملنے کی بات کہی گئی ہے۔ ان معلومات کی بنیاد پر یوپی ایس ٹی ایف آگے کی کارروائی کرے گی اور دوسرے شہروں میں بھی چھاپہ ماری کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS