نئی دہلی: مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے ایک بار پھر شاہین باغ مظاہروں کی سخت تنقید کی اور کہا اب یہ مہم نہیں رہ گئی بلکہ خودکش حملے کرنے والوں کا اڈا بن گیا ہے۔ ملک کی دارالحکومت میں ملک کے خلاف سازیش ہو رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے ٹویٹ پیگام کے ذریعہ سے کہی۔
خیال رہے کہ گیرراج سنگھ اپنی متنازع تقریروں کے سبب سرخیوں میں رہتے ہیں۔اس سے قبل وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی لیڈران کی ایک بڑی تعداد نے دہلی انتخابات کے لئے تشہیری مہم میں شاہین باغ احتجاج کو نشانہ بنایا ہے اور اس پر سخت تنقید بھی کی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS