شاہ نے ایمرجنسی کی 45 ویں برسی پرکانگریس پر تنقید کی

0

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایمرجنسی کی 45 ویں برسی پر کانگریس ہر تنقید کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ اقتدار کے لالچ میں ایک کنبے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔25جون 1975سے 21مارچ 1977تک کا 21مہنیے کی مدت میں ہندوستان میں ایمرجنسی نافذ تھی۔
شاہ نے آج کئی ٹوئٹ کرکے کانگریس پر تنقید کی اور ایمرجنسی کو یاد کرتے ہوئے کہا ’’45 برس قبل اس دن اقتدار کے لالچ میں ایک خاندان نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔ راتوں رات ملک کو جیل میں تبدیل کردیا گیا۔پریس، عدالتوں،آزاد تقاریر سب کی آواز دبا دی گئی۔ غریبوں اور دلتوں پر مظالم کئے گئے۔اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے 45 سال قبل 25 جون 1975 کو ملک میں ایمرجنسی لگائی تھی۔
شاہ نے کہا ’’لاکھو لوگوں کو کوششوں کے بعد ایمرجنسی ہٹالی گئی تھی۔ ملک میں جمہوریت بحال ہوئی۔ لیکن کانگریس میں جمہوریت بحال نہیں ہوپائی۔ ایک خاندان کے مفادات، پارٹی کے مفاد اور قومی مفاد پر حاوی تھے۔ یہ افسوسناک حالت آج کی کانگریس میں بھی پنپتی ہے‘‘۔
حال ہی میں کانگریس ایکزیکٹیو کمیٹی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا ’’سی ڈبلیو سی کی حال ہی میں میٹنگ کے دوران سینئر ارکان اور چھوٹے اکران نے کچھ معاملے اٹھائے لیکن ان کی آواز کو شور سے دبا دیا گیا۔ پارٹی کے ایک ترجمان کو بغیر سوجے سمجھے برخاست کردیا گیا۔ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ کانگریس میں لیڈر گھٹن محسوس کررہے ہیں۔
کانگریس نے حال ہی میں چین کے مسئلے پر پارٹی لائن سے ہٹ کر اپنی بات کہنے والے سنجے جھا کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔وزیر داخلہ نے دیگر ٹوئیٹ میں کہا ’’ملک کی اپوزیشن پارٹیوں میں سے کانگریس کو خود سے کچھ سوال پوچھنے کی ضرورت ہے۔ ایمرجنسی جیسی ذہنیت ابھی بھی پارٹی میں کیوں ہے؟ ایسے لیڈر جو ایک خاندان کے نہیں ہیں، بولنے سے کیوں قاصر ہیں؟ کانگریس میں لیڈڑ کیوں مایوس ہورہے ہیں؟ اگر وہ سوال نہیں پوچھتے تو لوگوں سے ان کا تعلق اور کم ہوجائے گا‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS