شبنم سلیم کی پھانسی کا معاملہ: نظرثانی کی عرضیوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا

0

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے 8 لوگوں کے قتل کے گناہ گار عاشق جوڑے شبنم سلیم کی پھانسی کی سزا کے خلاف نظرثانی کی عرضیوں پر آج فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے شبنم سلیم کی نظرثانی کی عرضیوں پر تمام متعلقہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا۔ اس سے پہلے عدالت نے پھانسی کی سزا کو داؤ پیچ میں الجھانے کے بڑھتے واقعات پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسے معاملا ت کو کبھی نہ ختم ہونے والے مقدمات نہیں پھنسایا جاسکتا۔ جج بوبڈے نے کہاکہ پھانسی کی سزا پر عمل کے معاملات کو کبھی نہ ختم ہونے والے مقدمات نہیں پھنسایا جاسکتا۔ اترپردیش کے امروہہ ضلع کے باون کھیڑی گاؤں میں 15 اپریل، 2008کو شبنم اور اس کے عاشق سلیم نے مل کر شبنم کے گھر میں اس کے کنبہ کے سات لوگوں کو کلہاڑی سے قتل کردیا تھا۔ مرنے والوں میں شبنم کے ماں باپ، شبنم  کے دو بھائی، شبنم کی ایک بھابھی، شبنم کی ایک خالہ کی بیٹی اور شبنم کا ایک بھتیجاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS