شدید ٹھنڈ اور کہرے کی وجہ سے ہوائی اور ریلوے نظام متاثر

0

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں صبح کے وقت زبردست کہرا چھایا رہا ، جس کی وجہ سے کچھ ہی فیصلے تک راستے نظر آرہے تھے۔ گھنے کہرے کی وجہ سے ریلوے اور ہوائی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ آج دہلی میں درجہ حرارت 6 اعشاریہ 4 ڈگری درج کیا ہے۔ آب و ہوا میں نمی ہونے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 
ریلوے افسران نے بتایا کہ 100 سے زیادہ ٹرینیں تقریباً 2 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دوسری جانب ایئر پورٹ افسران نے کہا  ہے کہ تقریباً 10 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS