ملک کے متعدد لیڈروں نے لال جی ٹنڈن کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہارکیا

0

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کوود،نائب صدرایم وینکیا نائیڈو،وزیراعظم نریندرمودی اور ملک کی دیگر اہم شخصیتوں نے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال پرمنگل کواپنے رنج وغم کا اظہارکیا۔
ان کے انتقال پر مدھیہ پردیش میں پانچ دنوں، اترپردیش میں تین دنوں اور بہار میں ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیاہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بزرگ لیڈر لال جی ٹنڈن کا منگل کی صبح لکھنؤ میں انتقال ہوگیا۔ وہ 85  برس کے تھے۔
 کووند نےمائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرکے ذریعہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’’مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال سے ہم نے ایک ایسی اہم شخصیت کھودی ہے، جو لکھنؤ کی ثقافت اور قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا غیرمعمولی مجموعہ تھے، میں انکے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکرتاہوں۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے میں تعزیت پیش کرتا ہوں‘‘
 نائیڈو نےیہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ٹنڈن نے اپنی عوامی زندگی میں کئی عہدوں پر کام کیا، وہ مریادہ کے نمونہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مدھیہ پردیش کے گورنر لالجی ٹنڈن کے انتقال کی خبر پاکر میں دکھی ہوں۔ سینئر لیڈر اور سماجی خدمت گار اور لکھنؤ علاقے کے عوامی روایتوں اورتاریخ پر خصوصی دلچسپی رکھنے والے ٹنڈن جی طویل عرصے تک اترپردیش مقننہ کے رکن رہے اور اترپردیش حکومت میں بھی متعدد ذمہ داریاں ادا کیں۔ غم زدہ خاندانوں اور معاوں اورحامیوں کو دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ ان کی روح کو شانتی نصیب ہو۔‘‘
دی نے ٹنڈن کے انتقال پر اپنے غم کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہے کہ ٹوئٹ کیاکہ ’’لالجی ٹنڈن کوسماجی خدمت کے لئے ان کے غیرمعمولی کوششوں کے لئے ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ انہوں نے اترپردیش میں بی جے پی کومضبوط کرنےمیں اہم کردار اداکیا۔ وہ زبردست منتظم تھے اورہمیشہ سماج کے بھلائی کو ترجیح دی۔ ان کے انتقال سے انہیں گہرا دکھ ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری دلی ہمدردی غم زدہ خاندان اور ان کے حامیوں کے ساتھ ہے۔ اوم شانتی۔‘‘
مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نےکہا کہ  ’’بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے گورنرلالجی ٹنڈن جی کے انتقال سے میں بہت ہی دکھی ہوں۔ ٹنڈن جی کی پوری زندگی سماج کی خدمت کے لئے وقف تھی۔ انہوں نے اترپردیش میں تنظیم کی توسیع میں بہت اہم کردار ادا کیاتھا۔‘‘مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نےان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اترپردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ’’ آنجہانی مسٹر ٹنڈن  زمین سے جڑے شخص تھے، انہیں سیاست کا طویل تجربہ تھا، ان کے انتقال سے غیرمعمولی نقصان ہوا ہے۔‘‘
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کرکےکہا کہ ’’مدھیہ پردیش کے گورنر مسٹر لال جی ٹنڈن کے انتقال کی خبر سن کر انہیں تکلیف ہوئی ہے۔ ان کے انتقال سے ملک نے ایک عوام محبوب قائد اور اہل منتظم  اور سماجی خدمت گار کوکھودیا۔ ایشور سے ان کی روح کی شانتی کےلئے دعا کرتا ہوں اور میری دلی ہمدردی ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS