نرسنگھ پور: مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے چیچلی تھانہ علاقے میں ایک خاتون سے عصمت دری کے معاملے میں گرفتار دو پولیس افسروں سمیت سات لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کا کردار کس طرح کا یہ لوگوں سے چھپا نہیں ہے۔ پولیس عوام کی حفاظت اس طرح کی کرتی ہے۔ مظلمین اور پریشان کرتی ہے۔ تحفظ کی امید کیا ان سے کی جاسکتی ہے؟
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون سے عصمت دری کے معاملے میں پولیس کے ذریعہ مبینہ طورپر رپورٹ نہ لکھنے پرخاتون کے ذریعہ خودکشی کرنے کے معاملے میں پولیس تھانہ چیچلی کے انچارج انل سنگھ،گوٹی ٹوریا پولیس چوکی کے انچارج مشری لال اور خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنے اور بے عزت کرنے والے پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد کل عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
جائے وقوع کا جائزہ لینے کےلئے ڈپٹی پولیس انسپیکٹر جنرل(ڈی آئی جی)انل مہیشوری،پولیس سپرینٹنڈنٹ اجے سنگھ کے ساتھ پہنچے اورانہوں نے متاثرہ فریق کو بھروسہ دیا کہ قصورواروں کو سخت سزا دلانےمیں پولیس اپنی پوری کوشش کرے گی۔ وہیں ،کلیکٹر وید پرکاش نے متوفیہ کے گھروالوں کو ایک لاکھ روپے کی اقتصادی مدد کا چیک مہیا کیا ہے۔
خاتون سے عصمت دری کے معاملے میں دو پولیس افسرسمیت سات کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجا گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS